عشرہ رحمۃ للعالمین
Date: August 28, 2025
یونیورسٹی آف جھنگ حکومت کے اقدام کے تحت، جس میں 1 سے 12 ربیع الاول تک عشرہ رحمۃ للعالمین منایا جا رہا ہے، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے 1500 سالہ جشن کے موقع پر ایک سلسلہ وار تقریبات منعقد کر رہی ہے۔ان تقریبات میں سے پہلی تقریب مورخہ 28 اگست 2025 کو سیرت کانفرنس" سوشل میڈیا کےمفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں ،سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں " کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں قابلِ احترام مہمانان نے شرکت کی جن میں مس آمنہ خاور (انچارج شعبہ اکنامکس) اور شعبہ تعلیم سے مس زیما، مس نصرت اور مس صوفیہ نے شرکت کی۔اس بابرکت و مقدس تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجیداور نعت خوانی سے ہوا۔
معزز مہمانان نے موضوع کی مناسبت سے پرمغز خطابات کیے اور آج کے دور میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں سوشل میڈیا کے درست استعمال کےحوالےسےافراد پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔نیز طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ سوشل میڈیا کو ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کریں
صدر شعبہ علوم اسلامیہ محترمہ فاخرہ جمیل صاحبہ اور مس سعدیہ ظہور نے بھی کلیدی خطابات کیے۔ انہوں نے طلبہ کو آگاہ کیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ افراد کے اعمال و افکار کی رہنمائی کا سرچشمہ ہے اور سوشل میڈیا کے درست استعمال میں بھی رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔
خطابات کے بعد دعائیہ کلمات مس کنول رابعہ نے ادا کیے۔ اس مقدس تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔
اس پروگرام نے طلبہ کو یہ قیمتی موقع فراہم کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت اور سیرتِ نبوی ﷺ کی عصری معنویت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
28-08-2025
Event Gallery