University of Jhang Logo

سیمینار برائے علوم اسلامیہ میں جدید تحقیقی مناہج ووسائل

Date: June 11, 2026

شعبہ علوم اسلامیہ، یونیورسٹی آف جھنگ کے زیرِ اہتمام طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے "علوم اسلامیہ میں جدید تحقیقی منہج ووسائل کے عنوان پر ایک پروقار اور فکر انگیز سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام الٰہی کی ایمان افروز تلاوت اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعتِ مقبول پیش کر کے کیا گیا۔ اس علمی نشست میں شعبہ علوم اسلامیہ کے تمام سمیسٹرز کی طالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے بچوں نے بھی ذوق و شوق سے شرکت کی۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے مایہ ناز اساتذہ، صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان صاحب اور ایسوسی ایٹ پروفیسر حافظ طارق محمود صاحب کے ساتھ یونیورسٹی آف جھنگ کے مختلف شعبہ جات کے معزز اساتذہ خصوصاً ڈاکٹر نثار احمد (ڈیپارٹمنٹ آف زووالوجی) ، ڈاکٹر عرفان (ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سائنسز) ، ڈاکٹر زاہدہ فاضل (ڈیپارٹمنٹ آف اردو) ، ڈاکٹر سنیہ ظفر (ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس) نے شرکت کی ۔۔
معزز مہمانوں نے اپنے طویل تحقیقی و تدریسی تجربات کی روشنی میں موضوع کا کماحقہ احاطہ کیا اور دورِ حاضر میں مستند مآخذ کی تلاش اور درست طریقہ ہائے تحقیق کی اہمیت کو نہایت سہل، مدلل اور وسعت کے ساتھ بیان کیا۔اپنے خطاب کے آخر میں معزز مہمانوں نے اس کامیاب اور علم پرور سیمینار کے شاندار انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب صاحب پیٹرن ان چیف اور شعبہ علوم اسلامیہ کے اساتذہ خصوصا چیف آرگنائزر(حافظ عبدالمنان زاہد) اور آرگنائزنگ سیکرٹری (میڈم صائمہ نورین) کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر صدرِ شعبہ علوم اسلامیہ محترم عبدالمنان زاہد نے اپنے صدارتی کلمات میں معزز مہمانوں کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو ان قیمتی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ بعد ازاں مہمانانِ گرامی ڈاکٹر محمد عثمان صاحب اور حافظ طارق محمود صاحب کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں یادگاری تحائف پیش کیے گئے یہ کامیاب سیمینار ملکی ترقی اور شرکاء کے لیے دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔
ڈیپارٹمنٹ اس کامیاب سیمینار کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے تمام متعلقہ آفسز (خصوصاً وی سی آفس ، رجسٹرار آفس ، پرچیز اینڈ سیل آفس ، آئی ٹی آفس، اسٹیٹ آفس) اور احباب کا اتھاہ دل سے ممنون ہے، خصوصاً ان تمام اساتذہ کرام کا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحات اس سیمینار کے نام کیے۔ فجزاھم اللّٰہ خیرا

Event Gallery