Date: February 17, 2026
یونیورسٹی آف جھنگ کے طلبہ نے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا!
17 فروری 2026 کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، فیصل آباد کے ڈیبیٹنگ کلب کی جانب سے منعقد ہونے والے 6ویں آل پاکستان بائیلنگول (اردو اور انگریزی) تقریری مقابلے "تکرار" میں یونیورسٹی آف جھنگ کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریباً 100 طلبہ و طالبات پر مشتمل اس کثیر الجہتی مقابلے میں ہمارے نمائندوں نے سرگرم شرکت کی اور شرکت کی اسناد حاصل کیں:
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب کی خصوصی اجازت سے شرکت کی گئی۔ انچارج شعبہ اردو ڈاکٹر عدنان احمد اور ڈاکٹر مجاہد عباس طلبہ کے ہمراہ رہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ موقع طلبہ کے لیے اپنی تقریری مہارتوں کو نکھارنے اور قومی سطح پر مقابلہ کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوا۔
"دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اُس نے کہا، میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے"
یونیورسٹی آف جھنگ کے طلبہ کو نیک تمنائیں! 🇵🇰📚
Mar 31, 2026
Mar 30, 2026
Mar 06, 2026