Department of Urdu Board of Studies
Date: February 16, 2026
شعبہ اردو کے بورڈ آف اسٹڈیز کے تیسرے اجلاس کی روداد
*پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب* وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ کی اجازت سے آج 16 فروری 2026ء کو *شعبہ اردو* کے بورڈ آف اسٹڈیز کا تیسرا اجلاس کمیٹی ہال ایڈمن بلاک میں انچارج شعبہ اردو *ڈاکٹر عدنان احمد* کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں درج ذیل ایجنڈا نکات کی منظوری دی گئی۔
1۔ بی ایس اردو کی اسکیم آف اسٹڈیز میں *فہمِ قرآن* اور *مطالعہِ پاکستان* کورسز کی شمولیت
2۔بی ایس اردو کے طلبہ کے لیے *تخلیقی ادب: عملی تربیت* کورس کا اضافہ۔
3۔ بی ایس اردو کی اسکیم آف اسٹڈیز میں *مصنوعی ذہانت* کو بہ طور الائیڈ کورس اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز۔
4۔ *ایم فل اور پی ایچ ڈی اردو* کی اسکیم آف اسٹڈیز کی منظوری اور فہمِ قرآن کورسز کی شمولیت۔
5۔ *انٹرن شپ اور کیپ سٹون پروجیکٹس* کے طریقِ کار کی منظوری اور میزبان اداروں کے ناموں کے حوالے سے تجاویز۔
6۔اردو ریسرچ جرنل *تشکیل* کے مقالات ریویو کرانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ماہرینِ مضمون کی فہرست کی منظوری۔
7۔ شعبہ اردو کے *مونو گرام* کے مجوزہ نمونے کی منظوری۔
بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس میں ایجنڈا نکات پر غور و فکر اور کئی ترامیم کر کے تمام نکات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں درج ذیل اراکین نے شرکت کی۔
1۔ *پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اعوان* ۔ سابق چیئر پرسن , جی سی, یونیورسٹی فیصل آباد۔
2۔ *پروفیسر ڈاکٹرطارق ہاشمی*
جی سی ,یونیورسٹی فیصل آباد
3۔ *ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پروین اختر کلو*
جی سی یونیورسٹی, فیصل آباد
4۔ *ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد عابد*
یونیورسٹی آف ایجوکیشن, لاہور
5۔ *ڈاکٹر ریحانہ کوثر*
چیئر پرسن شعبہ اردو, لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور۔
بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس میں شعبہ اردو کے درج ذیل اساتذہ نے شرکت کی۔
1۔ *ڈاکٹر عدنان احمد*
انچارج شعبہ اردو
2 *۔ ڈاکٹر زاہدہ فاضل*
اسسٹنٹ پروفیسر
3 *۔ ڈاکٹر سندس حنیف*
اسسٹنٹ پروفیسر
4۔ *عطا الرحمٰن عطا*
لیکچرار اردو
5 *۔قمر عباس علوی*
لیکچرار اردو
6۔ *ڈاکٹر۔مجاہد عباس*
لیکچرار اردو۔
شعبہ اردو بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ خصوصاً وائس چانسلر آفس, رجسٹرار آفس, ٹریژرر آفس, ٹرانسپورٹ آفس اور آئی ٹی آفس کا ممنون ہے جن کے تعاون سے اقدامات میں بہت سہولت میسر آئی۔ اجلاس کے دوران میں ضیافت اور مفرحات حاضر کرنے پرایڈمن آفس کے معاون ملازمین پیش پیش رہے جس پر دل سے ان کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
سپاس گزار
سیکرٹری ممبر بورڈ آف اسٹڈیز شعبہ اردو
*ڈاکٹر مجاہد عباس*
Event Gallery