Department of Urdu

تعارف

Urdu

علمی ، ادبی اور شرح خواندگی کے حوالے سے ذرخیز علاقے جھنگ میں یونیورسٹی آف جھنگ کا قیام 2018 میں ہوا۔ اور سائنسزاور سوشل ساینسز کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ درجے کی تعلیم و تدریس کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ جلد ہی اردو زبان کی ادبی اور قومی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے بی۔ایس کی سطح کی تدریس کا آغاز بھی کر دیا گیا۔تعلیمی اعتبار سے یہ تجربہ بہت کامیاب رہا ہے اور اس وقت یونیورسٹی میں اردو زبان و ادب کی تدریس ہو رہی ہے۔ یونیورسٹی میں نصابات کی ترتیب و تہذیب پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ بی۔ایس اردو کا پیشِ نظر نصاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔چارسالہ بی ایس اردو پروگرام 8 سمسٹرز ،47کورسز (بشمول انٹرن شپ اور پروجیکٹ) اور125کریڈٹ آورز پر مشتمل ہے۔ بی ایس اردو کا نصاب ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی پالیسی 2023ء ( ورژن 1.1)کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

پروگرام کےمقاصد

بی ایس اردوپروگرام خاص طورپران طلبہ وطالبات کے لیےترتیب دیاگیاہے جواردوزبان وادب میں مہارت حاصل کرنےکےساتھ ساتھ اس میں عملی طورپراعلیٰ تعلیم کےخواہشمندہیں۔اس پروگرام کی کامیاب تکمیل کےبعد

  • طلبہ اردو زبان وادب کی آگاہی کےساتھ اصناف ِنظم ونثر کانظری وعملی مطالعہ کرسکیں گے۔
  • طلبہ ترجمہ اوراس کافن۔بنیادی مباحث اور اہم تراجم کامطالعہ کرسکیں گے۔
  • طلبہ کلاسیکی ادب اور جدید ادب کےبارےمیں جان سکیں گے۔
  • طلبہ میر،غالب اوراقبال کےشعری متون کی مدد سے ان کی شاعری کی درست تفہیم کےاہل ہوسکیں گے۔
  • طلبہ کےادبی ذوق کی تربیت ہوسکے گی نیز وہ اردوزبان کی جملہ مہارتوں (سنناسمجھنا ، پڑھنا ،لکھنا، بولنا)کوسیکھ سکیں گے۔
  • طلبہ میں امن،رواداری،برداشت اورہم آہنگی جیسےمثبت جذبات کی تربیت اورانتہاپسندی،عدم برداشت،نسلی، علاقائی ، اورلسانی تعصب جیسےمنفی جذبات کاتدارک ہوسکےگا۔
  • طلبہ اعلیٰ تعلیم اور جدید تحقیقی و تنقیدی مباحث کےلیےتیارہوسکیں گے۔
  • اردو ادب کے علاوہ سماجی اورسائنسی علوم کی تدریس کےباعث طلبہ کے اذہان وقلوب میں وسعت اور ہمہ گیری پیدا ہوسکےگی۔
  • طلبہ کے ادبی ذوق اور معلومات میں بتدریج اضافہ ہوسکےگا تاکہ وہ مستقبل میں اردوزبان وادب کے کامیاب استاد،محقق،ماہرلسانیات،مفکر،ادیب،صحافی اورمترجم وغیرہ بن کر اپنی پیشہ ورانہ اور عملی زندگی کا آغاز کر سکیں گے۔

وژن

اردو زبان دنیا کی چند بڑی زبانوں میں سے ایک ہے یہ ہمیں دنیا کی دیگر اقوام اور ان کے ادبی تہذیبی اور تنقیدی روایات سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے ۔یہ نصاب اس وژن کےتحت ترتیب دیاگیاہے کہ طلبہ وطالبات کےادبی ذوق اورشعورکےساتھ سماجی اورسائنسی معلومات میں بتدریج اضافہ ہوتاکہ وہ مستقبل میں اردوزبان وادب کے کامیاب اورہمہ جہت ادیب بن سکیں۔

مشن

بی-ایس اردو کی تدریس کے لیے جو نصاب مرتب کیا گیا ہے وہ شعری، علمی اور ادبی مقاصد کی تکمیل بھی کرتا ہے اور روحانی، قومی اور ملی طرزِ احساس کا ترجمان بھی ہے۔نصاب کو مرتب کرتےہوئے یہ بات خاص طور پرپیشِ نظر رکھی گئی ہے کہ طلبہ کے ذوق اور شعور کی تربیت ہو سکے اور وہ علم و ادب کی اعلیٰ روایات اور رجحانات سے بخوبی آگاہ ہو سکیں ۔ یہ نصاب جہاں طلبہ کو اردو ادب کی تاریخ اور قدیم اسالیب سے متعارف کراتا ہے اور ادب کے نئے تقاضوں اور جدید رویوں سے روشناس کراتا ہے ، وہاں انہیں زندگی میں شعر و ادب کی اہمیت اور افادیت سے آشنا کرتا ہے۔ اس لیےہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ ایک با معنی اور با مقصد نصاب مرتب کیا جائے۔

داخلےکی اہلیت

بی۔ایس ، اردو میں داخلے کے لیے امیدوار کا ایف۔ اے، ایف۔ایس۔ سی، اے لیول یا مساوی تعلیم میں کم از کم 45فیصد نمبروں /مساوی کے ساتھ پاس ہونا لازم ہے۔

تدریسی زبان اورامتحانی عمل

بی ایس اُردُو پروگرام میں تمام کورسز کی تدریس اور امتحانی عمل اردو زبان میں ہوگاتاہم انگریزی کورسز کی تدریس اور امتحان انگریزی زبان میں ہوگا ۔طلبہ کے تعلیمی معیار کو پرکھنے کے لیے امتحانی عمل کو درج ذیل تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • مڈ ٹرم امتحان( 30فیصد)
  • سیشنل امتحان(20 فیصد)
  • فائنل ٹرم امتحان(50فیصد)